حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب خصال سے نقل کی گئی ہے۔
اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام السجاد علیہ السلام:
اِنَّ لِسانَ ابْنِ آدَمَ یُشْرِفُ کُلَّ یَوْمٍ عَلی جَوارِحِهِ فَیَقولُ: کَیْفَ أَصْبَحْتُمْ؟ فَیَقولونَ: بِخَیْرٍ اِنْ تَرَکْتَنا! وَ یَقولونَ: اَللّه َ اَللّه َ فینا! وَ یُناشِدونَهُ وَ یَقولونَ: إِنَّمانُثابُ بِکَ وَ نُعاقَبُ بِکَ.
امام سجاد علیہ السلام نے فرمایا:
انسان کی زبان ہر روز اس کے اعضا و جوارح سے پوچھتی ہے: تم نے صبح کس حال میں کی؟ وہ جواب دیتے ہیں: ہم خیریت سے ہیں، بشرطیکہ تم ہمیں ہمارے حال پر چھوڑ دو۔ پھر وہ زبان سے کہتے ہیں: ہمارے معاملے میں اللہ سے ڈرو! کیونکہ ہماری نجات بھی تمہاری وجہ سے ہے اور ہماری سزا بھی تمہاری وجہ سے۔
خصال، ص ۶، ح ۱۵










آپ کا تبصرہ